وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے کالعدم جماعتوں کے حوالے سے 3 نکاتی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ کارندوں کو لاتعلقی پر قرضے اور نوکریاں دیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو تیسرے مر حلے میں قومی و سیا سی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔











