قومی احتساب بیورو( نیب ) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نیب لاہور میں طبی معائنہ کیا گیا۔

نیب لاہور دفتر میں صاف پانی کمپنی کیس میں شہبازشریف حاضر ہوئے ،انہیں آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔

ان کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے دفتر کی حفاظت کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب دفتر میں گرفتاری کے بعد شہبازشریف کا بلڈ پریشر ،شوگر لیول اور ہارٹ بیٹ چیک کی گئی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY