عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین نے بھی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کی صوبائی قیادت گورنر خاجی غلام علی کے کردار سے ناراض ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اختیار ولی نے کنونشن سے خطاب میں کہاکہ صوبے میں گورنر راج قائم ہے، مسلم لیگ کے کارکنان صوبے میں 3 دہائیوں سے اپوزیشن میں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY