ڈاکٹر نگہت نسیم کی کورونا ڈائری ۔۔۔قسط نمبر22‎

0
1210

 مارچ23, 2020

آسمانی مدد کے منتظر ہیں

آج کا دن
اٹلی کا ہی نہیں دنیا کے ہوش اڑا دینے کو کافی ہے
حالیہ 24 گھنٹوں میں 889 ہلاکتوں کے بعد
اٹلی میں کورونا کی وجہ سے
اموات کی تعداد 10 ہزار 23سے تجاوز کر گئی
اور مریضوں کی تعداد 70 ہزار 65 ہو گئی
اسپین میں
اموات کی تعداد 5 ہزار 982 اور مریضوں کی تعداد 73 ہزار 235 تک پہنچ گئی
فرانس میں اموات کی تعداد 2 ہزار 314 اور مریضوں کی تعداد 37 ہزار 575 ہے
جرمنی میں اموات کی تعداد 433 اور مریضوں کی تعداد 57 ہزار 695 ہو گئی ہے
ہالینڈ میں اموات کی تعداد 639 اور مریضوں کی تعداد 9 ہزار 762 تک پہنچ گئی ہے
برطانیہ میں مزید 260 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
امریکہ میں اموات کی تعداد 2 ہزار 229 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 776 ہو گئی ہے
دنیا کے نقشے پر
افراتفری کے بعد ہتھیار ڈال دینے جیسی کیفیت ہے
مختلف اللاخلاق ، مختلف العقیدہ اور مختلف الرائے ایک ہو رہے ہیں
‏اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا
” کورونا بیماری کا اب زمین پر کوئی حل نہیں رہا
اس کا حل صرف اوپر والے کے پاس ہے
اب آسمان سے آنے والی کسی مدد کے منتظر ہیں ”
اے خدا
اے خالق و مالک
ہماری زمین کے
چاند سورج تارے ہیں واپس کر دے
ہمارے درخت پھل پھول صاف ہوا
ہمیں سب لوٹا دے
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
جیسے کورونا کی وبا میں ساتھ مل کر دکھ سہے ہیں
وبائی دنوں کے بعد بھی ہم سب مل کر رہیں گے
تجھے یاد رکھیں گے
تجھ سے ہی مدد چاہیں گے
بس
ہم انسانوں پر رحم فرما
کرونا جیسی آفت کو ٹال دے !

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 مارچ24, 2020

کورونا کا شکریہ

دنیا کے نقشے والا گلوب میری رایئٹنگ ٹیبل پر رکھا ہے
میں اس پر ملک ملک گھوم رہی ہوں
اور حیرت میں ہوں
کورونا کی وحشتوں نے سب کچھ جیسے بھلا سا دیا ہے
کوئی احتجاج رہا ۔۔۔ نہ ۔۔۔۔ کوئی سیاسی کشمکش
جیسے ۔۔۔
چین سے علیحدگی کے لئے
ہانگ کانگ احتجاج
شہریت ترمیمی بل 2019ء کے کے خلاف مسلم خواتین کا
شاہین باغ احتجاج
مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے پاکستان کا
کشمیر احتجاج
برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے پر
عوامی احتجاج
اسرائلی جارحیت پر یو این او سے
فلسطینی احتجاج
امریکہ کے میکسیکو کے ساتھ تنازعات اور نئے انتخابات
احتجاج در احتجاج
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا
منتخب وزیر اعظم نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم رہنے پر
عوامی احتجاج
شمالی کوریا کے نیوکلئر پاور بننے پر
امریکی احتجاج
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مرکل کا
سینیئر شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان پر
میڈیائی احتجاج
اور جانے کیا کیا نذر کورونا ہو گیا
دنیا کے گلوب کو گھماتے ہوئے سوچے جا رہی ہوں
اگر کورونا کی وبا
سرمایہ دار کی
انسانوں کو غلام بنانے کی سازش ہے
تو ۔۔
اسی کرونا نے
اسی صدی میں انسانوں کو
عظیم بغاوت کا آخری موقع بھی دیا ہے
آنکھوں سے جیسے پردے ہٹ رہے ہیں
کہیں ایسا تو نہیں
زمین اور آسمان نے بھی سکھ کا سانس لیا ہو
پرندوں نے
انسانوں کو مقید کر کے آزادی سے اڑنا شروع کیا ہو
درخت پھول پودوں نے
پولن کی صورت وفود بھیجے ہوں
قتل و غارت ، شور ، دھوئیں ،گولی بارود کے بغیر
جشن بہاراں منایا ہو
کورونا کا شکریہ کہا ہو

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY