Published on: 3 Jan 2017

برازیل کی ایک جیل میں منشیات کا ناجائز کاروبار کرنے والے دو متحارب گروپوں کے قیدیوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم ازکم پچاس افراد مارے گئے ہیں۔ چند رپورٹوں میں ہلاک شدگان کی تعداد ساٹھ تک بتائی گئی ہے۔

ریاست ایمیزوناس کے سکیورٹی چیف کے مطابق قیدیوں کے مابین یہ جھڑپیں اتوار کو رات گئے شروع ہوئیں اور ان پر پیر کی صبح قابو پایا جا سکا۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی گنتی کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس بدامنی کے نتیجے میں کتنے قیدی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY