ایتھوپیا نے 35 کروڑ درخت ایک دن میں لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

0
719

ایتھوپیا نے ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا، ، شجر کاری مہم کی قیادت ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبی احمد نےکی۔

افریقی ملک ایتھوپیا نے ایک دن میں 35 کروڑ درخت لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سال 2016 میں بھارت میں ایک دن میں پانچ کروڑ درخت لگائے گئے تھے۔

ایتھوپیا میں شجر کاری مہم کی قیادت وزیراعظم ایبی احمد نے کی۔ منصوبے کا مقصد جنگل کی کٹائی، موسمیاتی تبدیلی اور قحط جیسے مسائل کا مقابلہ کرنا تھا، شجرکاری کے منصوبے کا اصل ہدف چار ارب درخت لگانا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY