پاک افواج کی افغان علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف دوسری دن بھی کارروائی جاری ہے، کارروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ اور دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطاعلات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں دوسرے روز بھی پاک فوج کی جانب سے افغان علاقے پر گولا باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل علی آلصبح دہشت گردوں کی جانب سے خیبر ایجنسی کے علاقے شلمان میں دراندازی کی کوشش بھی کی گئی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز نے بھرپور کارروائی کرکے حملہ آوروں کو افغانستان بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں پاک فوج نے دوسرے روز بھی پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے رینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے گولہ باری جاری رکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گرد کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے خلاف لنڈی کوتل کے علاقے میں پاک فوج نے کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 17دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن سے پہلے مقامی افراد سے علاقہ خالی کرالیا تھا اور سو کے قریب خاندان علاقے سے نکل گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY