بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئی سولیٹ کرلیا۔ اس بات کی تصدیق صوبائی وزیر خزانہ نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کی ہے۔
صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے تمام دوستوں و احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے مہلک بیماری کا شکار ہو چکے ہیں البتہ صوبائی وزراء میں اب تک ظہور بلیدی پہلے وزیر ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔












