آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے فون پر رابطہ کرکے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےنوازشریف سےبیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ان دنوں لندن میں ہیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بلاتاخیر اس کا علاج کرائیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان کا کینسر قابل علاج ہے اور علاج بھی پیچیدہ نہیں ہوگا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرز نے ان کے علاج کے متعدد آپشنز پر غور کیا اور اتفاق کیا کہ سرجری اور ریڈی ایشن تھراپی استعمال نہیں کی جائے گی اور کیموتھراپی کے ذریعے مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے بھی کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔












