فیاض الحسن چوہان پاکستان،اسلام اور تہذیب کے نام پر داغ۔ صفدر ھمدانی

0
958

پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے زبان دراز اور بنیادی تمیز و تہذیب سے عاری وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفی زبردستی لیا ہے۔

ذرائع ایوان وزیراعلی نے بتایا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلی بلا کر استعفی دینے کے لیے کہا گیا اس نے انکار کیا اور پھر عمران خان کے حکم پر راضی ہوا۔

اس امر کی وجہ اسکے ہندو برادری کے لیئے انتہائی تضحیک آمیز جملے ہیں

فیاض الحسن کی اس سے پہلے بھی کئی شکایات مل چکی تھیں جس پر انہیں تنبیہ بھی کی گئی تھی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس بھی دیے تھے۔

بعدازاں انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مخاطب نریندر مودی، بھارتی افواج اور بھارتی میڈیا تھا۔
موجودہ حکومت میں صرف ایک یہ چوہان ہی نہیں اس طرح کے مزید بہت سے بدتہذیب اور زبان دراز موجود ہیں جنکو باقاعدہ پٹہ ڈالنے کی ضرورت ہے ورنہ عمران اور اسکی حکومت کے خاتمے کے لیئے کسی کی باہر سے کوئی ضرورت نہیں ہو گی گھر کا سری لنکا ہی کافی ہے

اسکے بعد بہتر ہو گا کہ فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کے ساتھ ساتھ مزید نمائیندگان جہالت کی طرف بھی توجہ دی جائے ورنہ شاید بہت دیر ہو سکتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY