پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر اسد آئی اے خان کا کہنا ہے کہ گالف کے کھیل میں سماجی فاصلہ نیچرل ہے، یہ کھیل آج ہی سے شروع ہو سکتا ہے، پھر کورس پر ملازمت کرنے والے ڈھائی تین سو افراد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
جیونیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر اسد آئی خان نے کہا کہ ایسی کوئی شرط نہیں جس پر عمل نہ کیا جا سکے۔
کراچی گالف کلب کے کپتان رضوان فیروز کا کہنا ہے کہ گالف کے لیے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک گالف کورس پر ڈھائی سو سے تین سو افراد ملازمت کرتے ہیں ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
کراچی گالف کلب کے کپتان رضوان فیروز کا کہنا ہے کہ گالف کا کھیل تو کھلی فضا میں ہوتا ہے ایک دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہوتا ہے












