اقوام متحدہ نے ایک بار پھر سوڈان کی متحارب افواج کے درمیان جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ، افریقی یونین، عرب لیگ اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں کے مابین ورچوئل اجلاس میں کیا گیا جو عیدالفطر کے موقع پر منعقد ہوا۔یہ اجلاس ان اطلاعات کے تناظر میں ہوا کہ حریف افواج کے درمیان چوبیس گھنٹوں کے اندر جنگ بندی ہو گئی ہے
انتونیو گوتریس نے ورچوئل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں جاری جنگ کی شدید مذمت پر اتفاق رائے پایا گیا ہے اور رقابتوں کو فوری طور ترجیح کے طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔











