سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی ہے،سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پیشی کیلئے احتساب عدالت میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں، استغاثہ کے گواہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر وکیل صفائی خواجہ حارث جرح کررہے ہیں

 ضیا کا کہنا تھا کہ نوازشریف جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہوئے ،جہاں انہوں نے اِنکم ٹیکس اورویلتھ گوشوارے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کئے۔واجد ضیا نے بتایا کہ نوازشریف کے ویلتھ گوشواروں کے مطابق 41اعشاریہ 410ملین غیرملکی کرنسی ظاہر کی، اس کے علاوہ دوبینکوں سے نوازشریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں۔

خواجہ حارث کے سوال پر واجد ضیا نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ حسین نواز کی طرف سے 2013، 2014میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بیان العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کا بیان قلمبند ہو چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کے وکیل آج ان پر جرح کرینگے۔العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ واجد ضیاء کا گزشتہ روز بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان پر جرح کا عمل شروع کردیا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نیب کے گواہ تھے اور انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY