قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.
یاسر شاہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔
یاسر شاہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ، اللہ نے مجھے ننھی پری سے نوازا ہے۔‘
لیگ اسپنر کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے۔
احمد شہزاد، جنید خان، کامران اکمل، فیصل اقبال، بلال آصف، ودیگر کی جانب سے مبارک باد دی گئی اور ننھی پری کے لیے دعا کی گئی۔











