پاکستان میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ سامنے آگئی جس میں حالیہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹ کو جاری کیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا آج بہت اہم دن ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ ایسا کمیشن بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جس کا وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اس تاریخ ساز دن پر ہمیں سراہنا چاہیے ہم صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY