جرمنی میں دو سے 20 نومبر تک بارز، تھیٹرز اور ریستوران بند کرنے کا فیصلہ

0
926

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دو سے 20 نومبر تک بارز، تھیٹرز اور ریستوران بند رہیں گے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ مقامی حکومتوں کی مشاورت کے ساتھ دوبارہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں کیوں کہ وائرس کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اینجلا مرکل نے کہا کہ جرمنی کا نظامِ صحت موجودہ صورتِ حال کو سنبھال سکتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن نہ کیا تو آنے والے ہفتوں میں صورتِ حال کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔

یورپ میں وائرس کی دوسری لہر کے باعث ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رُجحان دیکھا جا رہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY