راچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں شہید سینئر بیوروکریٹ خالد شیر دل کو ان کے آبائی قبرستان بہار شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، مرحوم کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔

21 ویں گریڈ کے سینئر بیورو کریٹ خالد شیر دل کی میت گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد اور وہاں سے بذریعہ سڑک لاہور لائی گئی۔

میت جی او آر میں واقع خالد شیر دل کی سرکاری رہائش گاہ لائی گئی، نمازِ جنازہ جی او آر کے سول آفیسرز میس میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت اور وزیرِ صنعت میاں اسلم اقبال سمیت سیاسی، سماجی شخصیات اور افسران کی بڑی تعداد شریک تھی۔

واضح رہے کہ جمعہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔

……………………..

کراچی میں حادثےکا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں اربن یونٹ پنجاب کے چیف ایگزیکٹو بھی سوار تھے۔

اسپیشل سیکرٹری فنانس پنجاب مجاہد شیر دل کے مطابق ان کے بھائی خالد شیر دل بھی پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پر نجی کام سے کراچی گئے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد سمیت دیگر اعلی افسران جی او آر ون میں خالد شیر دل کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے۔

خالد شیر گریڈ 21 کے آفیسر اور سابق چیف سیکرٹری اے زیڈ کے شیر دل کے صاحبزادے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد کے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY