آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں کورونا وائر کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے حکومت نے اس پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔
ریاستی وزیر ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ نئی پابندیاں ستمبر کے وسط تک چھ ہفتوں کے لیے عائد ہوگی اور ہر گھر میں صرف ایک فرد کو دن میں ایک بار خریداری کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور عوام اپنے گھر سے پانچ کلومیٹر (تین میل) سے آگے ہیں جاسکیں گے۔












