امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدودکرنےکی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر ہوگئی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن قیادت نے ایران جنگی اختیارات پر ووٹنگ مؤخر کی۔

ڈیموکریٹ کی قرارداد کو ریپبلکن ارکان کی عدم موجودگی کے باعث کامیابی ملنے کا امکان تھا۔

امریکی میڈیا کےمطابق قرارداد پر ووٹنگ اب جون کے آغاز میں متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں، ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے، اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، امریکی نیوی اچھا کام کررہی، کوئی بھی بحری جہاز ایران نہیں جا پارہا، ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لےلیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY