لاہور میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی

0
939

ملک کے دوسرے بڑے اور پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 140 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکان داروں کو 84 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

حکومت نے لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے اور اتوار کے دنوں میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

ان دونوں دنوں میں صرف حکومتی اجازت والے شعبوں کو ہی اس دوران دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل کینٹ میں 60، تحصیل سٹی میں 67 اور تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 دکانیں سیل کر دیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ و پولیس نے مجموعی طور پر دکانوں کے مالکان کو 84 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY