انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پر وفاقی دارالحکومت مکمل پرامن ہے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے وفاقی دارالحکومت کے ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام بے خوف ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے پرامن ماحول میں شہری حق رائے دہی استعمال کریں، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ووٹرز کی حفاظت کیلئے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ابھی تک اسلام آباد مکمل طور پر پرامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے واقعات کے پیش نظر ہم سب کو ہر لحاظ سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY