ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

0
1225

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

اولمپکس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میدان مار کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولین تھرورارشد ندیم جنوبی کوریا سے لاہورپہنچ گئے۔

ائیرپورٹ پر اہل خانہ،اسپورٹس بورڈ حکام اور شہریوں نے قومی ہیرو کا والہانہ استقبال کیا۔

ارشدندیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شاندار کامیابی کیلئے دعاؤں پر والدین ، ساتھیو ں اور اہل وطن کے شکر گزار ہیں ، پاکستان میں بھی ایتھلیٹکس چپمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے ، انشا اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نا م کریں گے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جب کہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔

یہ بھی پڑھیں
کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، قوم فائنل کیلئے دعا کرے: ارشد ندیم
جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY