بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، گولہ باری اور فائرنگ سے نواحی گاؤں مینسر کی 13 سالہ اقرا شبیر شہید ہو گئی جبکہ اقرا کی والدہ اور 12 سالہ بھائی زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن نے امن مخالف کارروائی گزشتہ رات کی تاہم پاک آرمی نے بھرپور جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔












