ریڈیوپاکستان کی سابق ڈائریکٹر پروگرام نیئر محمود انتقال کرگئیں

0
1080

ریڈیوپاکستان کی سابق ڈائریکٹر پروگرام نیئر محمود ہفتہ بیس جون کی صبح اسلام آباد میں انتقال کرگئیں وہ کافی عرصے سے علیل تھیں ۔

ان کی عمر 72 برس تھی وہ سابق سیکرٹری اطلاعات انور محمود کی اہلیہ تھیں۔
انہوں نے تقریبا 34 سال صحافت اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور 2008ء میں ریڈیوپاکستان سے ریٹائرڈ ہوئیں ۔
نیئر محمود پہلی خاتون تھیں جو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے شعبہ پروگرام میں بطور ڈائریکٹر پروگرام اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئیں۔

انہوں نے جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا تھا

وہ 1974 میں بطور پروگرام پروڈیوسر ریڈیوپاکستان سے وابستہ ہوئیں ، پی بی اے یعنی پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی اسوقت سٹاف ٹریننگ سکول کہلاتا تھا جہاں سے تربیت پانے کے بعد انکی پہلے تعیناتی لاہور ریڈیو پر ہوئی جسکے بعد انہوں نے لاہور ، راولپنڈی ، کراچی اور اسلام آباد سنٹرز پر ریڈیوپاکستان کی ورلڈ سروس ، ایکسٹرنل سروس اور ہوم سروس کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔
ان کی نماز جنازہ ہفتہ شام چھ بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY