سابق وزيراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی پنجاب میں آبائی حلقے گجرات پی پی 34 سے الیکشن لڑيں گے۔

پرویز الٰہی نے گجرات شہرکے حلقہ پی پی 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کے بیٹے مونس الٰہی نے حلقہ پی پی 32 جلالپورجٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اس کے علاوہ پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY