پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کےگھر پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ،پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY