ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ, ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی ۔

ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے جس نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے وہ کھلاڑیوں کے لیے وبال بن گیا ہے کیوں کہ یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا نہیں بلکہ گرم موسم کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہوگا ، درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا سکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہوگا۔

ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان اور پسینے سے شرابور ہوگئے۔

امکان ہے ومبلڈن ٹینس چیمپئن کے دوران درجہ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 30 جون سے 13 جولائی تک منعقد ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY