محبت صرف کہانی ہے , قرۃالعین حیدر

0
1139

ابھی کچھ دن گزرنے دو
مجھے خوابوں میں رہنے دو
سراپا عشق کی صورت
مجھے بےچین رہنے دو
مجھے محسوس کرنے دو
وصل کے نغمگیں لمحے
جو ہر دم پُرسکوں کردیں
نظر میں یوں سما جائیں
دھنک رنگوں کے سب سپنے
جو رنگ دے گیروا مجھ کو
نگاہوں کی چمک گویا
ستارے جِھلملا اٹھیں
کہ جیسے کہکشاؤں نے
میرے آنگن میں ستاروں کے ڈیرے ڈالے ہوں
میں خود جب جی اٹھونگی تب
یہ سب سپنے خود بخود
معدوم ہو جائیں گے
میں پھر سے لوٹ آؤنگی
اسی جگ میں جہاں پھر سے
محبت صرف کہانی ہے

قرۃالعین حیدر

SHARE

LEAVE A REPLY