منیر نیازی کے مقابلے کا سب بڑا شاعر زیدی تھا،خرم ظفر

0
1205

موسم بدلا رُت گدرائی اہلِ جُنوں بیباک ہوۓ
فصلِ بہار کے آتے آتے کتنے گریباں چاک ہوۓ

ظہیر کاشمیری بیڈن روڈ پہ رہتے تھے ۔۔ اُنھوں جو ادوار اپنی زندگی میں دیکھے اور کیا کچھ لوگوں نے اُنکے بارے لکھا اور سُنایا ،اُنکی تہمتیں الگ، شرارتیں الگ اور انکی زُباں درازی ایک اور اضافی ہے کہ انکی جراتِ اظہار الگ تھا وہ اپنے زمانے کے لاہوری شاعر تھے ۔۔ اور بہت عمدہ ناقدین کہ باوجود اپنے ہونے کا یقین کر کے اس دُنیا سے رُخ کر گئے ۔۔ آج مصطفی زیدی کی برسی تھی ہر سال کی طرح کسی کمظرف صوفی نے اُن پہ کوئی کالم نہیں لکھا ۔۔ کسی بیوروکریٹ نے اس عظیم شاعر کا کرادیٹ نہیں لیا ۔۔
میں ضرور لکھوں گا ۔۔ اچھا اُس زمانے میں جینئس ہونا اور شیطان ہونا ایک برابر رہا ہوگا ۔۔ دوسرا سب سے الگ شاعری کرنا اور پیجو گاڑی چلانا۔ ایک حسین عورت سے باقاعدہ عشقیہ راہ و رسم رکھنا سن ۷۰ میں ان عظیم بھوکے شعرا کے نزدیک ناپاکی کے زُمرےمیں آیا ہوگا ۔۔

بہت سی باتیں میں کہہ سکتاہوں لیکن آپ سب ناقدین یار نہیں ہیں ۔۔ آپ میں سے تین لوگ پڑہیں گے اور بھول جائیں گے ۔۔۔ بعد ازاں میں کس کو کہوں گا کہ اس زمانے کا منیر نیازی کے مقابلے کا سب بڑا شاعر زیدی تھا جو اپنی ہر کرتوت کے بعد میری عمر میں مر گیا تھا۔۔ وہ اپنے مرنے کے علاوہ تخلیق کی ایک تازہ رمق چھوڑ گیا ہے ۔۔ جتنا پڑہیں وہ آج بھی اُتنا ہی زندہ ہے ۔۔

خرم ظفر

SHARE

LEAVE A REPLY