نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کم کردئیے

0
794

حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے موٹراسپرٹ اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں17 سے 12 فیصد ہائی ا سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 31 سے 24 فیصد کم اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کم کردی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اس معاملے پر نظر ثانی کرکے عوام کو ممکن سہولت پہنچادی جائے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی و اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے تاہم پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY