ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں میں سے 3 ہزار 375 افراد کی شناخت مکمل

0
634

ایران کے فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ عباس مسجدی آرانی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران میں شہید ہونے والوں میں 3 ہزار 375 افرادکی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 2 ہزار 875 مرد جبکہ تقریباً 500 خواتین شامل ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں فوری امن معاہدہ نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے اتوار کو لبنان پر نئے حملے کیے۔

لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر تیل کا کہنا ہےکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی نائب وزیر تیل کا کہنا تھا کہ امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY