لاطینی امریکہ میں مریض 50 لاکھ سے متجاوز، بھارت میں مسلسل چھٹے روز 50 ہزار سے زائد کیسز

0
588

کرونا متاثرین کی عالمی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ اور اموات 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔
ناروے نے 100 سے زیادہ مسافر والے کروز شپس کو پورٹ پر ہی روکنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں اموات کل اموات کی تعداد لگ بھگ چھ ہزار اور کیسز دو لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد نمایاں طور پر گھٹا کر پیش کر رہا ہے۔
لاطینی امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
بھارت میں مسلسل چھٹے روز 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں مسلسل چھٹے روز کرونا وائرس کے 50 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں پیر کو کرونا وائرس کے 52 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس سے 803 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 38 ہزار 938 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY