ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی

0
224

ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی ،حادثے کی وجہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت بتائی گئی ہے ۔

سی ای او ریلوے جاوید انور کے مطابق ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر کے حکومت کو بھجوادی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کاانجن ،اے سی اسٹینڈرڈ لگی بوگی اور پاور پلانٹ ٹریک سے اترے۔

حادثے میں3افراد جاں بحق جبکہ31 زخمی ہوئے ،حادثہ ٹرین ڈرائیور کی جانب سے سگنل کونظر انداز کرنے پر پیش آیا۔

فیڈرل جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے جو ٹرین ڈرائیور سے پوچھ گچھ اور دیگرمعاملات پر تفتیش کر رہی ہے ۔

سی ای او ریلوے کے مطابق جاں بحق مسافروں ٘ کے لواحقین کو آٹھ ،آٹھ لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے دئیےجائیں گے۔

متاثرہ ٹرین کو خانیوال ،لودھراں ،جہانیاں کے راستے کراچی روانہ کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY