افغان دارالحکومت سے دو خود کش بم دھماکوں کی رپورٹيں موصول ہوئی ہيں۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ان دھماکوں ميں کم از کم پچيس افراد ہلاک اور پينتاليس ديگر زخمی ہوئے ہيں۔ ايک سرکاری اہلکار نے بتايا کہ يہ دھماکے منگل کے روز ملکی پارليمان کی عمارت کے نزديک ہوئے۔

کابل کی ڈسٹرکٹ سيون کی پوليس کے سربراہ احمد ولی سبوری کے مطابق بارودی مواد سے بھری ايک گاڑی پارليمنٹ کی عمارت کے قريب پھٹی جبکہ دوسرا دھماکہ بھی کچھ دير بعد ايک اور گاڑی ميں اس وقت ہوا جب سکيورٹی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبيع اللہ مجاہد نے اس دوہرے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY