قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی بولنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران اظہر علی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب شاہین آفریدی کی کپتانی اور لاہورز قلندرز کی بولنگ ایکسپوز ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے ٹورنامنٹ چیمپئن رہ چکی ہے لیکن اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں پیداکرتا تھا لیکن وہ اب نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY