کراچی: بلیک میلر گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج

0
714

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کراچی کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم محمد شعیب شکایت کنندہ کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے رقم بھی بٹورتا رہا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل میں شکایت کنندہ کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز پائی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم محمد شعیب کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY