وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریپسٹ کو سرِ عام پھانسی دینے کی مخالفت کردی ہے۔
میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں حکومت نے سرِ عام پھانسی کا قانون نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی وعدوں اور سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے باعث سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے کہ ملک میں بچوں اور خواتین کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں متعد حلقوں کی جانب سے مجرمان کو سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔












