آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسزکا ایک نوٹیفکیشن آئیگا، جلد یہ معاملات حل ہوجائیں گے: وفاقی وزیرقانون

0
813

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نوٹیفکیشن آئےگا، جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون پاس ہوچکا ہے، نوٹیفکیشن بھی اس سے جڑا معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے ایسا کچھ نہیں کہ معاملات رک گئے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ملک میں واپس آجائیں گے تو وزارت دفاع اس پر معاملات آگے بڑھالےگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY