عالمی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )  کیلئے امپائرنگ کرنے والے اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر  اسد رؤف لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔

اسد روف کے بھائی طاہر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

وہ گزشتہ روز دکان بند کر کے گھر جارہے تھے کہ اچانک سینے تکلیف محسوس ہوئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا ، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY