دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن اور اہلخانہ کی ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ

0
93

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ جاسوس کلبھوشن جادیو اور اس کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والی بات چیت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے صرف دیکھی لیکن سنی نہیں۔

دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن اور اہلخانہ کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اگر بھارتی ہائی کمشنر کو بات چیت کا موقع دیتے تو یہ قونصلر رسائی ہوجاتی، کیونکہ یہ قونصلر رسائی نہیں تھی اس لیے بطور مبصر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر موجود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے کمرے میں نصب شیشہ ساؤنڈ پروف تھا اس لئے اس موقع پر ہونے والی بات چیت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے نہیں سنی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ جاسوس کلبھوشن نے مہران بیس پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کی مدد کا اعتراف کیا اور اس نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پر کوئٹہ اور تربت میں حملوں کا اعتراف بھی کیا۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو پاکستان ميں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اسے مقدمے ميں صفائی کا پورا موقع دیا گيا۔

SHARE

LEAVE A REPLY