پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو لنکن ٹیم نے68رنز سے شکست دے دی۔
میچ میں گرین شرٹس248رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔اس کے ساتھ لنکن ٹیم نے ٹیسٹ سیریز 0-2سے جیت لی ہے۔پاکستان امارات میں دس سال بعد سیریز ہارا ہے،آخری مرتبہ پروٹیز نے پاکستان کو امارات میں شکست دی تھی۔
گرین شرٹس کی جانب سےآخر ی آئوٹ ہونے والے بیٹسمین وہاب ریاض تھے وہ ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔ اسد شفیق 112رنز بنا کر آئوٹ ہوئے وہ آئوٹ ہونے والے نویں بیٹسمین تھےانہیں لکمل نے آئوٹ کیا اور یاسر شاہ 5رنز بنا کر ہیراتھ کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔
قومی ٹیم نےآج میچ کے آخری اور پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 198رنز 5وکٹ پرشروع کی تو225رنز کے اسکور پر کپتان سرفرازاحمد 68رنز کےبنا کرپریرا کا شکار بنے۔اس کے بعد محمد عامر بھی4رنز اسکور کرکے پریرا کی پانچویں وکٹ بنےاس وقت ٹیم کا اسکور 230رنز تھا۔
اسد شفیق نے تیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی گیارہویں سنچری ہے، انہوں نے 152 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 10چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔
اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز یقینی شکست کے دہانے پر پہنچنے کے بعد اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد نے کمان سنبھالی، ناقابل شکست شراکت میں 146 رنز بنائے۔پاکستان کو فتح کے لیے مزید 119 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کے ابتدائی پانچ وکٹیں صرف 52رنز پرگرچکی تھیں،لیکن اس کے بعدسری لنکن بولرز کو کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔
قبل ازیں دن کا آغاز سری لنکا نے 34رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن اس کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو فتح کے لیے 317 رنز ہدف ملا۔
317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم انتہائی غیر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 36 پر اس وقت گری جب اظہر علی 54 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پرادیب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن یہ تجربہ کامیاب نہ ہوسکا، وہ بھی 10 رنز بنانے کے بعد 49 کے مجموعے پر پریرا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی 52 رنز اوپنر شان مسعود کی گری جنہوں نے 101 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ انہیں 52 کے ہی مجموعے پر پریرا نے کیچ آؤٹ کیا۔ بابر اعظم کوئی بھی رنز نہ بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے تین جبکہ گماگے اور فرنانڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔













