دنیا بھر میں کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 42 لاکھ سے بڑھ گئی

0
589

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں جو سالانہ ملیریا کے باعث مرنے والوں کی تعداد سے دگنی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ادارے کی رپورٹ کے مطابق 19سے 25 جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ گئی۔

اس عرصے میں کورونا سے 69 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی شرح 21 فیصد بڑھ گئی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سب سے زیادہ اموات امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئیں، اس عرصے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 8 فیصد بڑھ گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY