وزیراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا گرین سگنل دیدیا

0
848

وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل كا فائنل كرانے كا گرین سگنل دیتے ہوئے وزیراعلی شہبازشریف كو اداروں كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كرانے كا فریضہ دیدیا۔

رپورٹس كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے غیر رسمی گفتگو كرتے ہوئے پاكستان سپر لیگ ٹو كا فائنل لاہور میں كرانے كا گرین سگنل دیتے ہوئے كہا ہے كہ بطور وزیراعلی پنجاب تمام قانون نافذ كرنے والے اداروں كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كئے جائیں تاكہ پاكستان كی عوام كو غیر ملكی كركٹ اسٹارز دوبارہ سے یہاں اپنی كاركردگی دكھاتے ہوئے نظر آئیں۔

دوسری طرف پینجاب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس ایل فائنل کیلئے فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کا مساوی تحفظ بھی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

لاہور میں ایپکس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں آپریشن ردالفساد ، صوبے بھر میں سیکیورٹی کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی امور کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے دوران میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں آپریشن ردالفساد کو بھی بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کی کسی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، پولیس ، فوج کے اعلیٰ حکام اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کیلئے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔ اجلاس سے پہلے کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں سکیورٹی امور پر گفت گو کی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY