جنوبی ایرانی شہر شیراز کی ایک سپرمارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ یہ دھماکا کیوں ہوا، تاہم بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ سپر مارکیٹ کی عمارت منہدم ہو گئی جب کہ آس پاس کی متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس واقعے کے بعد 16 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جو شدید جھلسے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY