امیر کویت شیخ نواف الاحمدال جابر الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، امیر کی انتقال کی وجہ عام سامنے نہیں لائی گئی ہے۔
کویت کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نواف الاحمد الجابر الصباح کی انتقال کا اعلان کرنے سے پہلے قرآنی آیات کے ساتھ یہ افسوسناک دی۔
رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو نومبر کے آخر میں طبی ایمرجنسی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ان کی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے اور امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تین دن تک سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران پورے امارات میں تمام سرکاری محکموں، سفارت خانوں اور عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
صدارتی عدالت کی طرف سے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے ‘ ہم اللہ کی رضا اور تقدیر پر یقین رکھنے والے دلوں کے ساتھ امیر کویت کے انتقال پرسوگ کا اعلان کرتے ہیں۔ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کا انتقال آج ہفتے کے روز ہوا ہے۔
امیر کویت کے انتقال پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
Published on: 1 Oct 2020
کویت کے شیخ نواف الاحمد الصباح کویتی قومی اسمبلی کے سامنے حلف اٹھانے کے بعد امیر کویت کے منصب پر فائز ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے نئے امیر نے کہا کہ اللہ کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں ریاست کے دستور اور قوانین کا احترام کروں گا۔ میں عوام کی آزادیوں، مفادات، مالی مفاد کا تحفظ کروں گا۔ میں اپنی قوم کی آزادی اور علاقائی استحکام کا تحفظ کروں گا۔
کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کے روز امریکا میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ جولائی کے دوران کویت میں آپریشن کے بعد علاج کی غرض سے ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کی رحلت کے بعد کویت کے سابق ولی عہد شیخ نواف نے بدھ کے روز ان کی جگہ مملکت کی زمام کار سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: کویتی امیرشیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے،شاہ محمود کا اظہار افسوس
شیخ نواف نے کویت کی خوشحالی، استحکام اور سکیورٹی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیش رو امیر کی پالیسیوں کو ملکی امور چلانے کے لیے رہنما اصول کے طور پر اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکی دستور اور جمہوری سوچ کی تصدیق میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
کویت کے آئین کے تحت ملک کے نئے ولی عہد کی نامزدگی کی قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظوری ضروری ہے۔روایتی طور پرشیخ مبارک الصباح کی اولاد سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی کو ولی عہد اور امیر مقرر کیا جاتا ہے۔
83 سالہ شیخ نواف قبل ازیں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ رہے تھے۔ 1990ء میں عراق کی کویت پر چڑھائی کے بعد انھیں وزیر محنت اور سماجی امور مقرر کیا گیا تھا۔وہ 1992ء تک اس منصب پر فائز رہے تھے۔ 1994ء سے 2003ء تک وہ کویت کے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ رہے تھے۔












