عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع

0
721

اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتاری، پاکستان نے رہائی سے متعلق اقدامات شروع کردیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

…………………………….

وزیراعظم شہباز شریف نے گوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ان افراد کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بےبس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔

انہوں نے ان تمام کارکنان کی فوری رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے، اسرائیلی بربریت کو فوری روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

ادھر ترکیہ نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقدام کو دہشت گردی قرار دےدیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY