معروف پنجابی گیت چھلا کے خالق اور گائیک عنایت علی بھی چل بسے

0
2217

افسوسناک خبر کہ معروف لوک اور صوفیانہ گائیکی کے فنکار شوکت علی کے بڑے بھائی عنایت علی انتقال کر گئے۔ پروردگار غریق رحمت کرے
شوکت علی خود شدید علیل ہیں اور جگر کی تبدیلی کے لیئے سندھ کے ایک ہسپاتل میں داخل ہیں۔ فنکار کُش معاشرے میں رہنے والے یہ فنکار اپنی زندگی بھی زیادہ تر عسرت میں گزارتے ہیں
لاہور ریڈیو قیام پاکستان سے قبل سے ہی بڑے بڑے فنکاروں کا مرکز رہا ہے لیکن پاکستان بننے کے بعد موسیقی ڈرامے ادب شاعری اور نشریات کے شعبوں میں کیسے کیسے دراز قد لوگ اس نشریاتی مرکز سے وابستہ رہے۔ لاہور ریڈیو پر استاد بڑے غلام علی خان سے لیکر مہدی حسن تک اور پھر انکے بعد بھی کمال کے لوگ اپنے اپنے شعبے میں درخشندہ و رخشندہ رہے تا آنکہ حکومت کی عدم توجہی اور خود اس ادارے میں اہل اور باصلاحیت لوگوں کی ناقدری کے باعث جب ریڈیو پاکستان کی تنزلی کی صورت آج کے دور تک پہنچی تو ان بڑے لوگوں کو زندہ رہنے کے لیئے اور پیٹ بھرنے کے لیئے دوسرے کام کرنے پڑے اور آج ریڈیو پاکستان کے لگ بھگ ہر نشریاتی مرکز کے موسیقی اور ڈرامے کے سٹوڈیو ویران ہی نظر آتے ہیں
بات عنایت علی کی وفات کی خبر سے شروع ہوئی ۔ وہ بڑے سازندوں میں سے ایک۔ بہت محبت اور عزت کرنے والے تھے۔
عنایت علی اور شوکت علی ایک ساتھ لاہور ریڈیو پر آڈیشن دینے آئے، باسط مرحوم موسیقی کے انچارج تھے باسط صاحب نے بتایا تھا کہ شوکت نے بانسری کا اور عنایت نے گانے کا آڈیشن دیا، کمال یہ ہوا کہ شوکت گانے میں اور عنایت نے نوازی یعنی بانسری بجانے میں منتخب ہو گیا اور پھر ساری زندگی اس نے بانسری بجائی۔ واللہ اعلم بالصواب

چوہتر پچھتر میں جب میں خالد اصغر کے ساتھ لاہور ریڈیو کے میوزک سیکشن میں تھا تو ہم نے کالے خان استاد نبی بخش، عنایت علی اور استاد شوکت مرحوم کے ساتھ بہت کام کیا،
عنایت علی کا نہایت مقبول پنجابی گیت چھلا میرے عزیز دوست گلوکار موسیقار شاعر اور پروڈیوسر خالد اصغر نے لاہور ریڈیو پر شاید 1978 میں ریکارڈ کیا تھا جسے بعد میں بھارت نے باقاعدہ چوری کر لیا اور ہم کچھ نہ کر سکے

عنایت علی نے اپنی پوری زندگی میں شایہد صرف ایک ہی غزل گائی ہے وہ میری لکھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھوں کے راستے سے وہ دل میں اُتر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروردگار مغفرت کرے اور جنت کا مکین بنائے۔آمین
صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY