مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان مہرہ ہیں وہ ہمارا ہدف نہیں ،جنوری سے پہلےچلےجائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم انواز نے ایک بار پھرنئے سال سے پہلے ہی حکومت کوگھر بھیجنےکا دعویٰ کردیا۔
لاہور میں نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز بلوچ نے طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے دھرنے میں شرکت کی اور طلبا ء کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئیں ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلوچ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، میں آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہوں، مجھے افسوس ہے آج طلبا سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔












