افریقی شہزادی کی نایاب پینٹنگ کتنے میں بکی؟

0
870

نائجیریا کی ایک شہزادی آڈے ٹوٹو ایڈیمی لوئی کی ایک پینٹنگ لندن کے ایک آکشن ہاؤس میں اندازوں سے چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی۔ اس پینٹنگ کا نام ٹوٹو رکھا گیا ہے۔

یہ پینٹنگ چار دہائیوں سے غائب تھی۔ حال ہی میں یہ پینٹنگ لندن کے ایک فلیٹ سے ملی ہے جس کے بعد اسے 28 فروری کو لندن کے ایک نیلام گھر میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

امید کی جا رہی تھی کہ یہ پینٹنگ تین لاکھ پائونڈز تک میں فروخت ہوگی لیکن جب اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو یہ پینٹنگ 1.2 ملین پائونڈز میں خریدی گئی۔

یہ نایاب پینٹنگ نائجیریا کے ایک آرٹسٹ بین اینوونوو نے 1974 میں بنائی تھی۔ آخری مرتبہ یہ پینٹنگ چار دہائیاں قبل لاگوس کے ایک شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، اس کے بعد یہ پینٹنگ غائب ہو گئی تھی۔

اس پینٹنگ کو فروخت کرنے والے آکشن ہاؤس بونہام نے ایک بیان میں بتایا کہ اس پینٹنگ کی بہت زیادہ ثقافتی اہمیت ہے۔

اس پینٹنگ کے پینٹر نے اس پینٹنگ کے تین مختلف ورژن بنائے تھے جن میں سے دو اب تک غائب ہیں۔

آڈے ٹوٹو ایڈیمی لوئی نائجیریا کے نسلی گروپ یوروبا کے ایک معروف حکمران کی پوتی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY