شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان عالمی ماہرین کو جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور پن گئی ری نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے۔

مائیک پومپیو کے مطابق دونوں ملک دوسرے سربراہی اجلاس کی تفصیل پر معاہدہ طے پاجانے کے قریب ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے خط لکھ کر امریکی صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات کی خواہش کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY